آپ اپنے صداقت و عطیات کیسے دیں، یہ فیصلہ کرنا آپ کا اپنا بنیادی حق ہے. ہان یہ عرض کریں گے کہ ہمارا کفالت یتامیٰ کا پروگرام ایک منفرد اور دیگر خیراتی اداروں کے پروگراموں سے مختلف پروگرام ​​ہے۔ یہ فوسٹر کیئر سے ملتا جلتا ہے لیکن بہت سے پہلوؤں سے بہتر ہے۔ یتیم بچہ ماں یا دیگر رشتہ داروں کے ساتھ رہتا ہے اور کریسنٹ ریلیف اس کی​ ضروریات پوری کرنے کے لئے ماہانہ رقم ادا کرتی ہے​۔ یہ صرف مالی مدد ​کا پروگرام نہیں ہے بلکہ ​ہم ​اس بات کو یقینی بنا​تے ہیں کہ یتیم بچہ معیاری تعلیم حاصل کرے ، اچھی صحت کو برقرار رکھے جبکہ اپنے گھر والوں کے ساتھ زندگی ​ہنسی خوشی ایک بہترین زندگی گزارے۔ ہم خاص طور پر کردار سازی پر توجہ دیتے ہیں۔ ​اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہم نے غیر نصابی سرگرمیاں مرتب ​کی ہیں تاکہ یتیم​ بچہ ہر قسم کی صلاحیتوں کا حامل ہو۔ اس پروگرام کی ایک اور بڑی خصوصیت ​ڈونر رپورٹنگ ہے۔ ڈونر کو سپانسر ​کردہ ​بچے کے بارے میں سہ ماہی رپورٹس ​ملتی ہیں​۔ ڈونر رپورٹنگ بیشتر ​.​خیراتی اداروں کے لئے کمزور کڑی ہے لیکن کریسنٹ ریلیف کی مضبوط ترین خصوصیت ہے