Crescent Stars Program
Crescent Dawn Program

9 06, 2020

کفالت یتامیٰ کے پروگرام سے کیا مراد ہے؟

By |2020-06-09T12:59:05+00:00جون 9th, 2020||

کفالت یتامیٰ کے پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ یتیم بچے کو اس کے گھر پر رکھتے ہوے اسکی ضروریات کو پورا کیا جاۓ.   ہم بیوہ ماں کو بچے کی تعلیم ، صحت اور کھانے  کے لئے مالی مدد فراہم کرتے ہیں۔ اگر دونوں والدین فوت ھوگے ہیں تو ہم قریبی رشتہ داروں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ بچے کو اپنے ساتھ رکھیں اور کریسنٹ ریلیف انکی مالی مدد کرے گی۔ ہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ یتیم [...]

9 06, 2020

کفالت یتامیٰ پروگرام کیسے کام کرتا ہے؟

By |2020-06-09T12:57:09+00:00جون 9th, 2020||

جب یتیم بچے کی درخواست بمع ضروری دستاویزات (والد کے موت کا سرٹیفکیٹ وغیرہ) کے ساتھ ہمارے دفتر کو ملتی ہے تو ہمارا سپورٹ  آفیسر درخواست میں دی گئی معلومات کی چھان بین کے لئے درخواست دہندہ کے گھر اور محلے میں جائے گا۔ ایک بار تصدیق ہوجانے کے بعد اسے کفالت یتامیٰ کے پروگرام میں داخلہ دیا جائے گا اور سہ ماہی بنیاد پر مالی امداد شروع کی جائے گی۔ بچوں کو عملی زندگی کے لئے تیار کرنے کے لئے اضافی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا خصوصی [...]

9 06, 2020

کیا یتیم بچے کی کفالت زکوٰة کے رقم سے کی جاسکتی ہے؟

By |2020-06-09T12:35:46+00:00جون 9th, 2020||

بالکل کی جاسکتی ہے.  در حقیقت یہ تو زکوٰة کا بہترین استعمال ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ، " أَنَا وَکَافِلُ الْیَتِیمِ فِي الْجَنَّۃِ ھٰکَذَا۔ ’’ میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے ،آپ نے اپنی شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کی طرف اشارہ کیا۔‘‘ (یعنی بالکل ساتھ ساتھ ہونگے)

9 06, 2020

یتیم کی کفالت کا خرچ کتنا ہے؟ 

By |2020-06-09T12:36:24+00:00جون 9th, 2020||

گاؤں یا چھوٹے شہر میں رہائش پذیر بچے کی کفالت کی رقم ستائیس سو جبکہ شہری بچے کی پانچ ہزار روپے ماہانہ ہے. آپ پورے سال کی رقم رمضان میں زکاة کی مد سے بھی ادا کر سکتے ہیں.  جب آپ ایک یتیم بچے کی کفالت کا ذمہ لیتے ہیں تو ہماری آپ سے گزارش ہوتی ہے کہ آپ اس سپورٹ کو بچے کے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرنے تک جاری رکھیں. لیکن یہ لازم نہیں، آپ کسی بھی وقت مالی [...]

9 06, 2020

آپ ایک یتیم بچے کا انتخاب کیسےکرتےھیں؟

By |2020-06-09T12:37:05+00:00جون 9th, 2020||

ہم سرکاری سکول میں پڑھنے والے یتیم بچوں کو ترجیح دیتے ہیں. بدقسمتی سے اسوقت سرکاری سکولوں میں صرف وہی بچے پڑھ رہے ہیں جو انتہائی غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں. سکول کی انتظامیہ کریسنٹ ریلیف کے فراہم کردہ درخواست فارم یتیم بچوں سے پر کروا کر ہمیں واپس کرتی ہے. اس درخواست کے ساتھ بچے کا پیدائش کا سرٹیفیکیٹ، والد کی وفات کا نادرا کا فراہم کردہ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ اور دیگر کاغذات منسلک ہوتے ہیں. پھر ہمارا سپورٹ [...]

9 06, 2020

کیا آپ کفیل /سپانسر کو رپورٹنگ کرتے ہیں؟

By |2020-06-09T12:39:11+00:00جون 9th, 2020||

جی ہاں! جب آپ بچے کی کفالت کی رقم عطیہ کرتے ہیں تو ہم آپ کے لئے ایک آن لائن اکاؤنٹ بناتے ہیں جہاں پر آپ بچے کا پروفائل اور اسکی تعلیمی پیشرفت، صحت اور دیگر حالات ملاحظہ کر سکتے ہیں. اس اکاؤنٹ میں ہر تین سے چار ماہ کے بعد ہم بچے کی تازہ رپورٹ بھیجتے ہیں.

9 06, 2020

کریسنٹ ریلیف ہی کیوں؟ کیوں نہ دیگر اداروں کی مدد کی جاۓ؟

By |2020-06-09T12:41:11+00:00جون 9th, 2020||

آپ اپنے صداقت و عطیات کیسے دیں، یہ فیصلہ کرنا آپ کا اپنا بنیادی حق ہے. ہان یہ عرض کریں گے کہ ہمارا کفالت یتامیٰ کا پروگرام ایک منفرد اور دیگر خیراتی اداروں کے پروگراموں سے مختلف پروگرام ​​ہے۔ یہ فوسٹر کیئر سے ملتا جلتا ہے لیکن بہت سے پہلوؤں سے بہتر ہے۔ یتیم بچہ ماں یا دیگر رشتہ داروں کے ساتھ رہتا ہے اور کریسنٹ ریلیف اس کی​ ضروریات پوری کرنے کے لئے ماہانہ رقم ادا کرتی ہے​​۔ یہ صرف [...]

Go to Top