دیگر پراجیکٹس

ہمارا مقصد محفوظ، تعلیم یافتہ اور صحت مند معاشرے کا قیام ہے اور ہماری کوشش ہے کہ معاشرے کے ہر فرد کو اپنے مقصد سے ہم آہنگ کر سکیں جس کے نتیجے میں معاشرے کے ہر فرد میں تعمیر و ترقی کے لیے ایک ذمہ دارانہ رویہ جنم لے سکے۔

کریسنٹ فوڈ پروگرام:

بچوں اور بالخصوص ماوں میں خوراک کی کمی کے نتائج بہت بھیانک ہیں۔ بچے خوراک کی کمی سے بہت جلد کمزور ہو جاتے ہیں اور ساری مہلک بیماریاں ان کمزور بچوں پر حاوی ہوجاتی ہیں جس کے نتیجے میں بچہ بالآخر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔ اسی طرح حاملہ ماں کے لیے بھی خوراک کی کمی ماں کے لیے بھی اورمستقبل میں پیدا ہونے والے بچے کی صحت کے لیے بھی خطرناک ثابت ہوتی ہے۔
یونیسیف کی تازہ تحقیق کے مطابق پاکستان میں اڑتیس فیصد بچے ماں کا دودھ پہلے چھ ماہ تک ہی پی پاتے ہیں۔ جس کا نیتجہ یہ ہوتا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر کے اکثر بچے وٹامن اے کی کمی کا شکار ہوجاتے ہیں اور چالیس فیصد بچے زنک اور وٹامن ڈی دونوں کی بیک وقت کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
آپ کی دیے گئے عطیات سے ہم  ضرورت مند وں تک خوراک کا راشن پہنچاتے ہیں ۔ اس پیک  کی تیاری میں حفظان صحت کے تمام اصولوں کا خیال رکھتے ہیں۔ چھوٹے اور بڑے خاندانوں کے لئے مختلف فوڈ پارسل تیار کیے جاتے ہیں.

راشن پیک Rs 4000
راشن پیک (نصف) Rs 2200

سردیوں کا سامان

سردیاں ہر سال آتی ہیں اور کتنی ہی زندگیوں کے چراغ بھجا کر چلی جاتی ہیں اور نجانے کتنے گھروں میں بچے اور بوڑھے ٹھٹھر ٹھٹھر کر سردیوں کے دن گن گن کر پورے کرتے ہیں۔ کسی کے پاس گرم کپڑے ہیں تو لحاف نہیں اور کسی کے پاس سردیوں سے بچاؤ کا کچھ بھی سامان نہیں۔ شدید سردی میں پسماندہ علاقوں کی صورتحال بہت ابتر ہوتی ہے۔ پاکستان میں سردی کے باعث  اموات کا ہونا ایک معمول بن گیا ہے۔ اس میں زیادہ ترغریب گھرانے متاثر ہوتے ہیں۔ کریسنٹ ریلیف کی ٹیم اس حوالے سے اپنا ہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ہم ہر سال سردیوں میں گرم لحاف اور میڑیس پسماندہ اور دوردرازعلاقوں میں تقسیم کرتے ہیں۔
آپ سے التماس ہے کہ آپ بھی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔

سردیوں کا سامان  4500 Rs

تعلیمی ضروریات

تعلیم ہی قوموں کو عروج بخشتی ہے۔ یہ صحیح اور غلط کا ادراک دیتی ہے اور تخلیقی جستجو کو ابھارتی ہے۔  پاکستان میں بائیس ملین بچے آج بھی سکول   سے باہر ہیں جو کہ کل آبادی کا چوالیس فیصد ہیں۔ اس کی  بڑی وجہ تعلیم پر آنے والے اخراجات ہیں۔ کریسنٹ ریلیف ایسے تمام بچوں کے لیے سرگرم عمل ہے جو سکول جانے کے لیے یونیفارم، کتابیں اور بقیہ ضرور ی اشیا نہیں خرید پاتے۔ آپ بھی صرف دو ہزار روپے کے عطیہ سے ان بچوں کو اس قابل کر سکتے ہیں وہ اپنی تعلیمی ضروریات کی اشیاء خرید کر پورا سال پڑھائی پر توجہ دے سکیں ۔    

تعلیمی ضروریات  2500 Rs

ویل چئیر گفٹ

ایک معذور انسان کو معاشرے میں بہت تکلیف دہ حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے شخص کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا عام انسانوں کی نسبت مشکل ہوتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کم ازکم ٹانگوں سے محروم یا جسمانی کمزوری سے متاثرہ افراد کو فری ویل چئیر دے سکیں تاکہ وہ بھی ہماری طرح خوبصورت زندگی کا لطف اٹھا سکیں اور اپنی زندگی کو کارآمد بنا سکیں۔ پاکستان میں اب بھی ہزاروں جسمانی محرومی سے متاثرہ افراد آپ کی مدد کے منتظر ہیں۔  آئیے آگے بڑھیے اور ویل چیئر کا تحفہ دے کر کسی ایسے فرد کو معاشرے کا کارآمد شہرینائیں۔

ویل چئیر گفٹ 9000 Rs

عید گفٹ

عید آتی ہے تو اپنے ساتھ خوشیوں کی بہار لاتی ہے مگر پاکستان میں لاکھوں گھر ایسے بھی ہیں جن کے پاس نئے کپڑے اور نئے جوتے پہنے کو نہیں ہوتے اور نا ہی وہ گھر سے باہر نکل کر خوشیوں سے لطف اندوز ہو پاتے ہیں۔  جس سے بچوں  کی نفسیات پر  گہرےمنفی اثرات دیکھنے میں آتے ہیں۔ کریسنٹ ریلیف ان بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرناچاہتی ہے لیکن یہ صرف آپ کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔
عید گفٹ 2100 Rs

شادی کا سامان

ایک لاکھ کی رقم سے ہم ایک بیٹی کی شادی کے لئے گھر بسانے کا بنیادی ضروری سامان فراہم کرتے ہیں۔
کتنے ہی گھر ایسے ہیں جہاں بیٹیاں جوان ہو چکی ہیں اورماں باپ کے پاس ان بچیوں کے لیے شادی کا سامان خریدنا محال ہو چکا ہے۔ ایسے میں کریسنٹ ریلیف  ان غریب بچیوں کی شادیوں کے لیے ضروری سامان  مہیا کرتی ہے تاکہ ان کی شادیاں وقت پر ہو سکیں اور وہ بھی اپنی زندگی میں خوشیوں کے رنگ بھر سکیں۔ آئیے کریسنٹ ریلیف کے اس کار خیر میں آپ کسی ایک  بیٹی کی شادی کا انتظام کر دیجیئے تاکہ اس  کے ماں باپ کو سہارا مل سکے اور وہ خوشی خوشی اپنی بیٹی کو رخصت کر سکیں۔

شادی کا سامان 100,000 Rs

رمضان فوڈ پیک

رمضان المبارک اپنے بے پایاں رحمتوں کے ساتھ ہر سال آتا ہے لیکن ہم میں سے کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو ہماری طرح رمضان کی خوشیوں سے فیض یاب نہیں ہو پاتے کیونکہ ان کے پاس سہری اور افطار کے لیے کچھ بھی نہیں ہوتا۔ کریسنٹ ریلیف ہر سال رمضان پیکج ضرورت مند گھروں میں تقسیم کرتی ہے۔ جس میں رمضان کی سہری اور افطار کے لیے ضروری سامان ہوتا ہے۔ آپ بھی ہمارے ساتھ مل کر رمضان المبارک میں ضرورت مندوں میں رمضان پیکج تقسیم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

رمضان فوڈ پیک 4500 Rs