یتیم کی کفالت آپ کی جنتیتیم کی کفالت آپ کی جنت
کریسنٹ ریلیف آپکے ساتھ ساتھ
کفالت یتامیٰ کے پروگرام کا مقصد یتیم بچوں کو اس طرح سے سپورٹ کرنا ہے کہ وہ زندگی کی دوڑ میں دوسرے بچوں سے پیچھے نہ رہ جائیں. اس پروگرام کے تحت ہم ان ضرورت مند بچوں کو سہارا فراہم کرتے ہیں جن کے سر پر باپ کا سایہ موجود نہ ہو یا جن کے دونوں والدین فوت ہو چکے ہوں. ہم چاہتے ہیں کہ یہ بچے پڑھ لکھ کر اپنے بہن بھائیوں کا سہارا بنیں اور معاشرے کے باعزت شہری کے طور پر ذمہ داریوں کو پورا کریں اور اپنے خوابوں کی تکمیل کریں. ہمارا یہ مشن ہے کہ ہم یتیم بچے کو گھریلو ماحول، پیار محبت، ذہنی و جسمانی سکون فراہم کریں اور انکی جذباتی و روحانی بالیدگی اور شخصیت کی تعمیر اس طور پر کریں کہ وہ بڑے ہوکر ملک و ملت کی پیشوائی کریں.
آپ کے عطیات سے ہم سینکڑوں بچوں کی زندگی تبدیل کر چکے ہیں.
آپ بھی ستائیس سو روپے ماھانہ سے کسی کا مستقبل روشن کر سکتے ہیں.
بیشتر یتیم بچے معاشرے کے اس محروم طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جو معاشی طور پر بالکل پسماندہ ہے. ان بچوں کو مناسب خوراک، لباس، تعلیم، صحت اور تحفظ حاصل نہیں ہوتا. ان کی مائیں لوگوں کے گھروں میں یا سلائی کڑھائی سے گھر کا چولہا چلانے کی کوشش کرتی ہیں اور ان کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوتے کہ وہ انہیں سکول بھیج سکیں. یہ بچے سارا دن گلیوں میں کھیلتے رہتے ہیں یا پھر انہیں کسی ہوٹل پر یا مکینک کے پاس چھوٹے کے طور پر کام سیکھنے کے لئے بھیج دیا جاتا ہے.
کریسنٹ اسٹارز پروگرام
بڑے شہروں میں رہائش پذیر یتیم بچوں کا پروگرام
کریسنٹ ڈان پروگرام
گاؤں اور چھوٹے شہروں میں رہائش پذیر یتیم بچوں کا پروگرام
پروگرام کے اہم نکات
سالانہ طبی معائنہ
PayPal Recurring Payments
Sponsorship Payment