کفالت یتیم سے ... جنت کا حصول بھی رفاقت رسول بھی
کریسنٹ ریلیف پاکستان
IBAN: PK70 SAUD 0000 2520 0948 6348
کریسنٹ ریلیف پاکستان کا ایک ایسا مایہ ناز ادارہ ہے جو ہر قسم کی سیاسی، مذہبی اور لسانی تفریق سے بالا تر ہوکر انسانیت کی خدمت کر رہا ہے. آپکی زکاة، صدقات اور خیرات کے ذریعے ہم تعلیم، صحت، صاف پانی کے منصوبوں کے علاوہ بیواؤں، یتیموں اور غریبوں کو خوراک اور بلا سود قرضے فراہم کر رہے ہیں. یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کا پروگرام ہمارا سب سے اہم منصوبہ ہے جسکے ذریعے ہم سینکڑوں بچوں کو تعلیمی اور دیگر بنیادی و ضروری سہولیات مہیا کر رہے ہیں.
یتیموں کی کفالت کا پروگرام
ماھانہ مالی امدادمکمل یونیفارمکتابیں، کاپیاں، دیگر ضروریاتمطالعاتی دورےسیر و تفریحبہترین ھوٹلز پر دعوتتعمیر شخصیت کی سرگرمیاں
وظائف براۓ طلباء
سکالر شپ کے یہ پروگرام ان ذہین اور ضرورتمند بچوں کے لئے وضع کیے گے ہیں جو شاید آپکی مدد کے بغیر اپنی تعلیم مکمل کرنے کا خواب پورا نہ کر سکیں. انفرادی طور پر ایک بچے کو روشن مستقبل دینے اور مجموئی طور پر معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی لانے کے لئے سکالر شپ کے یہ پروگرام بہت اہمیت کے حامل ہیں.
سرپرستئ اساتذہ
حکم ربّانی
ایک پیغام : آپکے نام
کریسنٹ ایمبسڈر بنیے
آپ کسی بڑے مقصد کا حصہ بننا چاہتے ہیں؟ کریسنٹ ریلیف کے ایمبسڈر بنیے اور اپنے حلقہ احباب میں ہمارے پیغام کو پہنچایے. دیۓ سے دیا روشن کیجئے. آپ کو متعلقہ ٹریننگ مہیا کی جائیگی.آج ہی ایمبسڈر فارم پر کیجئے.اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیجئے
آپ یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ ہیں، جاب کر رہے ہیں یا ایک کامیاب بزنس مین ہیں. بطور کریسنٹ ایمبسڈر آپ کمیونٹی فنکشنز اور دیگر ایونٹس میں کریسنٹ ریلیف اور اسکی خدمات کو تقاریر، پریزنٹیشنز کے ذریعے اجاگر کیجئے.
اپنا خیراتی ادارہ بنائیے
کیا آپ کوئی ایسا عمل کرناچاہتے ہیں جو آپ کے والدین کے لئے صدقہ جاریہ بن جاۓ؟
آپ شہر میں رہتے ہیں لیکن آپ اپنے گاؤں کے لوگوں کو صاف پینےکا پانی کا مہیا کرنا چاہتے ہیں؟
آپ کے پاس زمین کا ایک ایسا ٹکڑا ہے جس پر آپ کوئی خیراتی سکول، ہسپتال یا یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے ایک رہائشی ادارہ بنانا چاہتے ہیں مگر آپ کے پاس تعمیراتی وسائل نہیں؟
فکر مت کیجیے…. آج ہی کریسنٹ ریلیف کے دفتر سے رابطہ کیجیے.