سب کے لئے یکساں مواقع

​تعلیم : ایک بنیادی حق

​اس وقت پاکستان میں سکول نا جانے والے بچوں کی تعداد باقی دنیا کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے. ایک اندازے کے مطابق پانچ سے سولہ سال کی عمر میں 22.8 ملین بچے اسکول نہیں جاتے ہیں ، جو اس عمرکے بچوں کی کل آبادی کا 44 فیصد بنتے ہیں۔ غریب علاقوں میں رہنے والے بچوں اور خصوصا لڑکیوں میں یہ فرق زیادہ نمایاں ہے. غریب طالب علموں کی ایک بہت بڑی تعداد معاشی مجبوریوں کی وجہ سے پرائمری سکول کے بعد تعلیم حاصل نہیں کر پاتی. والدین ان بچوں کو کام سیکھنے کے لئے مکینک ورکشاپس  یا ہوٹلز پر چھوڑ آتے ہیں. جہاں پر بچوں کا جذباتی اور جسمانی استحصال ایک معمول کی بات ہے.
کسی بھی معاشرے کے لئے زندگی کے تمام شعبوں میں پائیدار ترقی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے تعلیم ہی بنیادی ذریعہ ہے. انفرادی سطح پر یہ غربت کی کی چکی میں پسنے والے لوگوں کے لئے روزگار کے نۓ دروازے کھولتی ہے. علاوہ ازیں یہ معاشرتی ناہمواریوں اور صنفی امتیاز کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے. تعلیم لوگوں کی جسمانی صحت میں بہتری لاتی ہے اور ان کی زندگی کا معیار مجموعی طور بلند کرتی ہے. کسی بھی معاشرے میں باہمی تعاون کے فروغ اور امن کے قیام میں تعلیم بنیادی کردار ادا کرتی ہے.
کریسنٹ ریلیف نے پرائمری سطح سے لیکر اعلیٰ  تعلیم کے حصول کے لئے غریب بچوں کی مدد کے لئے وظائف کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے. ہم یہ چاہتے ہیں کہ کاروباری ادارے اور معاشی طور پر خوش حال افراد ہمارے اس پروگرام کا حصہ بنیں تاکہ ہر طالب علم کے لئے تعلیم کے حصول کو ممکن بنایا جاسکے. امید ہے کہ آپ کا تعاون پاکستان میں تعلیم و ترقی کی بنیاد بنے گا.

شرح خواندگی

خیبر پختون خواہ 55%
پنجاب 65%
بلوچستان 56%
سندھ 62%

کریسنٹ ریلیف : سکالر شپ اور دیگر منصوبے

​تعلیم کا فروغ اور ہر ایک کے لئے اسکی یکساں فراہمی کریسنٹ ریلیف کے مقاصد میں اولین درجہ رکھتا ہے. تعلیمی وظائف کے علاوہ  ، تفریحی سرگرمیاں ، سکولوں میں صحت اور حفظان صحت کی مہمات، اساتذہ کی تربیت اور سرپرستی اور نفسیاتی سماجی مشاورت بھی ہمارے پروگرام کا حصہ ہیں۔

سکول ایجوکیشن سکالرشپ: غربت کا خاتمہ صرف اور صرف​ تعلیم​​ کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ ہم​ ایسے​ باصلاحیت طلبا کو ماہانہ وظائف فراہم کرتے ہیں جو ​غربت کی وجہ سے تعلیم ​حاصل نہیں کر سکتے ہیں۔ ہم اپنے ڈونرز سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ​اپنے​ زیر کفالت بچے کی​ اس وقت تک​ مدد کریں کہ وہ​ میٹرک تک کی تعلیم مکمل کر لیں۔

ہائر ایجوکیشن سکالرشپ​: ​انٹرمیڈیٹ ، گریجویشن / پوسٹ گریجویشن ، انجینئرنگ اور میڈیکل کے طلبا کو​ مختلف​ ماہانہ وظائف دیئے جاتے ہیں۔ ایک بار جب وہ تعلیم مکمل کرلیتے ہیں تو ، ہم ان سے توقع کرتے ہیں کہ وہ دوسرے مستحق طلبہ کی کفالت کرکے ​ ​اس کی ادائیگی کریں۔ ​ہم ہر طالبعلم کو اسکے خواب پورا کرنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔

اسٹریٹ چلڈرن: یہ پروجیکٹ ​کوڑا چننے اور دیگر کام کرنے والے​ کو رسمی اور غیر رسمی تعلیم مہیا کرتا ہے۔ ہمارا مقصد انھیں زیادہ سے زیادہ تعلیم اور ضروری مہارت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بہتر اور ​کار آمد شہری بن ​سکیں.
یاد رہے کہ پاکستان میں بچوں کی ایک بہت بری تعداد غربت کی وجہ سے سکول نہیں جاسکتی. 

تعلیمی ضروریات: بدقسمتی سے طلبا کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جن کے گھر والے انہیں اسکول یونیفارم ، بیگ ، کتابیں ، جوتوں اور اسکول کی  دیگر ضروریات کا سامان فراہم نہیں کر پاتے ہیں۔ آئیے اپنے بچوں کی طرح ان طلبہ کی ضروریات بھی پوری کریں.

تعمیر سکول: بہتر اسکولوں کی تعمیر ایک عظیم قوم کی تعمیر کے لئے کلید ہے۔ بہت سارے اسکول ایسے ہیں جن میں مناسب عمارتیں نہیں ہیں۔ آئیے ہم ان طلبا کو چھت مہیا کرتے ہیں جو ہر موسم میں کھلے آسمانوں کے نیچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

اسٹریٹ چلڈرن سکالرشپ

2000 ماہانہ

عطیہ کیجئے

اسکول ایجوکیشن سکالرشپ

1750 ماہانہ

2300 ماہانہ

عطیہ کیجئے

حفظ قرآن  /  علم دین سکالرشپ

1650 ماہانہ

2400 ماہانہ

عطیہ کیجئے

کالج / یونیورسٹی ایجوکیشن سکالرشپ

2700 ماہانہ

3300 ماہانہ

عطیہ کیجئے

پروفیشنل ایجوکیشن سکالرشپ

9000 ماہانہ

عطیہ کیجئے