An orphan is looking for

help

Prophet Muhammad

Said

(PBUH)

“The one who cares for an orphan and myself will be together

in Paradise like this,” and he held his two fingers together to illustrate.

Buy a guarenteed place in Jannah.

Sponsor Now

An orphan is looking for

help

Sponsor

His Dreams Today!

Let's serve an orphan by ​helping the mother financially

to take care of his/her education, health, and food.

Change a life today forever.​

Sponsor Now
Orphan Care Program2021-08-06T15:56:48+00:00

یتیم کی کفالت آپ کی جنتیتیم کی کفالت آپ کی جنت

کریسنٹ ریلیف ​​آپکے ساتھ ساتھ ​

کفالت یتامیٰ کے پروگرام کا مقصد یتیم بچوں کو اس طرح سے سپورٹ کرنا ہے کہ وہ زندگی کی دوڑ میں دوسرے بچوں سے پیچھے نہ رہ جائیں. اس پروگرام کے تحت ہم ان ضرورت مند بچوں کو سہارا فراہم کرتے ہیں جن کے سر پر باپ کا سایہ موجود نہ ہو یا جن کے دونوں والدین فوت ہو چکے ہوں. ہم چاہتے ہیں کہ یہ بچے پڑھ لکھ کر اپنے بہن بھائیوں کا سہارا بنیں اور معاشرے کے باعزت شہری کے طور پر ذمہ داریوں کو پورا کریں اور اپنے خوابوں کی تکمیل کریں. ہمارا یہ مشن ہے کہ ہم یتیم بچے کو گھریلو ماحول، پیار محبت، ذہنی و جسمانی سکون فراہم کریں اور انکی جذباتی و روحانی بالیدگی اور شخصیت کی تعمیر اس طور پر کریں کہ وہ بڑے ہوکر ملک و ملت کی پیشوائی کریں.

سپانسرشپ / کفالت فارم 

آپ کے عطیات سے ہم سینکڑوں بچوں کی زندگی تبدیل کر چکے ہیں.

آپ بھی ستائیس سو روپے ماھانہ سے کسی کا مستقبل روشن کر سکتے ہیں.

بیشتر یتیم بچے معاشرے کے اس محروم طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جو معاشی طور پر بالکل پسماندہ ہے. ان بچوں کو مناسب خوراک، لباس، تعلیم، صحت اور تحفظ حاصل نہیں ہوتا. ان کی مائیں لوگوں کے گھروں میں یا سلائی کڑھائی سے گھر کا چولہا چلانے کی کوشش کرتی ہیں اور ان کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوتے کہ وہ انہیں سکول بھیج سکیں. یہ بچے سارا دن گلیوں میں کھیلتے رہتے ہیں یا پھر انہیں کسی ہوٹل پر یا مکینک کے پاس چھوٹے کے طور پر کام سیکھنے کے لئے بھیج دیا جاتا ہے.

جہاں پر اکثر انکا ذہنی و جسمانی استحصال ہوتا ہے. ان میں سے کچھ بچے جوان ہوکر بے راہ روی کا شکار ہوجاتے ہیں اور نشے یا جرائم کی دلدل میں پھنس جاتے ہیں. 
آپ کے عطیات کی مدد سے ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ یہ پڑھ لکھ کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں اور اپنی، اپنے خاندان کی اور ملک و ملت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں.
٢٧٠٠ ماھانہ سے آج ہی ایک یتیم بچے کو سپانسر کیجئے.

کریسنٹ اسٹارز پروگرام

بڑے شہروں میں رہائش پذیر یتیم بچوں کا پروگرام

0روپے
ماھانہ

کریسنٹ ڈان پروگرام

 گاؤں اور چھوٹے شہروں میں رہائش پذیر یتیم بچوں کا پروگرام 

0روپے
ماھانہ

پروگرام کے اہم نکات

اس پروگرام کا مقصد یتیم بچے کی صرف مالی امداد نہیں بلکہ اسکی شخصیت کی اس طرز پر تعمیر ہے کہ وہ ایک کامیاب انسان بنے اور اپنی آیندہ آنے والی نسلوں کی بہترین تربیت کر سکے.

مالی امداد

ھم یتیم بچے کے خاندان کو مسلسل مالی امداد فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ بچے کی خوراک، تعلیم اور صحت پر توجہ دے سکیں.

یونیفارم اور جوتے

ھر تعلیمی سال کے شروع میں بچوں کو ایک یکمشت رقم دی جاتی ہے کہ وہ یونیفارم، جوتے اور دیگر اشیا خرید سکیں.

تعلیمی ضروریات

بچے کی کتابوں، کاپیوں، سکول بیگ اور دوسری تعلیمی ضروریات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو لاوارث خیال نہ کریں.

تعمیر شخصیت

بچے کو ایک بہترین اور کامیاب شخصیت میں ڈھالنا ہی پروگرام کا مقصد ہے. اس کیلیے ماہانہ بنیادوں پر غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے.

بہترین ھوٹلز پر دعوت

احساس کمتری بچوں کی شخصیت کے لئے زہر قاتل ہے. اسکے اثرات ختم کرنے لئے کبھی کبھار بہترین ھوٹلز پر دعوت کیجاتی ہے.

سیر و تفریح

بچوں کو سیر و تفریح کے مواقع مہیا کیے جاتے ہیں. احساس محرومی کو ختم کرنے کے علاوہ اسکے دیگر لاتعداد فائدے ہیں.

سالانہ طبی معائنہ

ہماری کوشش ہوتی ہے کہ بچے کا سال میں ایک مرتبہ بہترین ڈاکٹرز سے معائنہ کروایا جاۓ. اگر اسپیشلسٹ کی ضرورت ہو تو اسکا بھی انتظام کیا جاۓ. ڈاکٹرز کے مشورے پر بچوں کے دیگر میڈیکل ٹیسٹ بھی کرواۓ جاتے ہیں اور بچوں کو تجویز کردہ دوائیں بھی مہیا کی جاتی ہیں. دوران سال کسی بھی موقع پر بچے کو طبی مدد کی ضرورت ہو تو اسکا خصوصی انتظام کیا جاتا ہے.

PayPal Recurring Payments

Sponsorship Payment

We take pride in running one of the best orphan care programs. It does not take much to change a life forever.

$570 Yearly Sponsorship
$50 Monthly Sponsorship

PayPal One-Off Yearly Payment

If you want to sponsor more than one children then please select the number for the dropdown.

Select No. of Child to Sponsor:

سپانسرشپ / کفالت فارم

کیا آپ آقاۓ دو جہاں کے ہمساۓ میں رہنا چاہتے ہیں؟

اللہ کے رسول نے ارشاد فرمایا: أَنَا وَکَافِلُ الْیَتِیمِ فِي الْجَنَّۃِ ھٰکَذَا۔ ’’ میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے ،آپ نے اپنی شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کی طرف اشارہ کیا۔‘‘

آپ اور آپکا منتخب کردہ یتیم بچہ

ہمارے پاس ہر وقت سینکڑوں بچوں کی درخواستیں موجود رہتی ہیں. ہماری کوشش ہوتی ہے زیادہ ضرورت مند بچوں کے لئے جلد از جلد سپانسرز کو ڈھونڈا جاۓ. اوسطاً ایک بیوہ کے ساتھ تین بچے ہوتے ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ سب بچوں کی کفالت کی جاۓ. ہم کفیل / سرپرست  کو یہ حق دیتے ہیں کہ وہ بچوں کی فہرست سے خود بچے کا انتخاب کر سکے. اس فہرست میں بچے کی بنیادی معلومات کے علاوہ گھر کے حالات کا مختصرا ذکر ہوتا ہے. جب آپ بچے کی کفالت کی رقم عطیہ کرتے ہیں تو ہم آپ کے لئے ایک آن لائن اکاؤنٹ بناتے ہیں جہاں پر آپ بچے کا پروفائل اور اسکی تعلیمی پیشرفت، صحت اور دیگر حالات ملاحظہ کر سکتے ہیں. اس اکاؤنٹ میں ہر تین سے چار ماہ کے بعد ہم بچے کی تازہ رپورٹ بھیجتے ہیں.

آپکے سوال – ہمارے جواب

کفالت یتامیٰ کے پروگرام سے کیا مراد ہے؟2020-06-09T12:59:05+00:00
کفالت یتامیٰ کے پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ یتیم بچے کو اس کے گھر پر رکھتے ہوے اسکی ضروریات کو پورا کیا جاۓ.
  ہم بیوہ ماں کو بچے کی تعلیم ، صحت اور کھانے  کے لئے مالی مدد فراہم کرتے ہیں۔ اگر دونوں والدین فوت ھوگے ہیں تو ہم قریبی رشتہ داروں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ بچے کو اپنے ساتھ رکھیں اور کریسنٹ ریلیف انکی مالی مدد کرے گی۔ ہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ یتیم بچہ رشتہ داروں اور گھر کے ماحول سے محروم نہ رہے۔ یتیم خانہ میں بچے کی پرورش بالکل آخری ذریعہ ہے۔
کفالت یتامیٰ پروگرام کیسے کام کرتا ہے؟2020-06-09T12:57:09+00:00
جب یتیم بچے کی درخواست بمع ضروری دستاویزات (والد کے موت کا سرٹیفکیٹ وغیرہ) کے ساتھ ہمارے دفتر کو ملتی ہے تو ہمارا سپورٹ  آفیسر درخواست میں دی گئی معلومات کی چھان بین کے لئے درخواست دہندہ کے گھر اور محلے میں جائے گا۔ ایک بار تصدیق ہوجانے کے بعد اسے کفالت یتامیٰ کے پروگرام میں داخلہ دیا جائے گا اور سہ ماہی بنیاد پر مالی امداد شروع کی جائے گی۔
بچوں کو عملی زندگی کے لئے تیار کرنے کے لئے اضافی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے ، جیسے تقریری مقابلے، کھیل اور مطالعاتی دورے وغیرہ۔ تمام اندراج شدہ یتیم بچوں کو تعلیمی سال کے آغاز پر اسکول کا سامان اور یونیفارم مہیا کیے جاتے ہیں۔ تجربہ کار ڈاکٹروں کی مدد سے سالانہ صحت کی جانچ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
کبھی کبھار ہم بچوں کو بڑے بڑے ریستوران میں لے جاتے ہیں تاکہ وہ اسی سطح پر ہوں جیسے ان کے کلاس فیلوز۔ ان کو احساس کمترتی سے بچانے کے لئے یہ بہت زبردست ذریعہ ہے۔
یہ پروگرام بچے کے انٹرمیڈیٹ مکمل کرنے کے بعد ختم ہوتا ہے۔ اگر بچہ مزید تعلیم جاری رکھنا چاہتا ہے تو ہم اسے ہائر ایجوکیشن سکالر شپ  پروگرام میں حصہ لینا کا موقع فراہم کرتے ہیں.
کیا یتیم بچے کی کفالت زکوٰة کے رقم سے کی جاسکتی ہے؟2020-06-09T12:35:46+00:00
بالکل کی جاسکتی ہے.
 در حقیقت یہ تو زکوٰة کا بہترین استعمال ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ، ” أَنَا وَکَافِلُ الْیَتِیمِ فِي الْجَنَّۃِ ھٰکَذَا۔ ’’ میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے ،آپ نے اپنی شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کی طرف اشارہ کیا۔‘‘ (یعنی بالکل ساتھ ساتھ ہونگے)
یتیم کی کفالت کا خرچ کتنا ہے؟ 2020-06-09T12:36:24+00:00
گاؤں یا چھوٹے شہر میں رہائش پذیر بچے کی کفالت کی رقم ستائیس سو جبکہ شہری بچے کی پانچ ہزار روپے ماہانہ ہے. آپ پورے سال کی رقم رمضان میں زکاة کی مد سے بھی ادا کر سکتے ہیں.
 جب آپ ایک یتیم بچے کی کفالت کا ذمہ لیتے ہیں تو ہماری آپ سے گزارش ہوتی ہے کہ آپ اس سپورٹ کو بچے کے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرنے تک جاری رکھیں. لیکن یہ لازم نہیں، آپ کسی بھی وقت مالی مشکلات کی صورت میں اسے وقتی طور پر یا ہمیشہ کے لئے روک سکتے ہیں. یتیم کی کفالت ایک ایسا بابرکت عمل ہے اور ہمارا مشاہدہ ہے کہ عموما الله تعالیٰ کفیل کے رزق میں کشادگی فرماتے ہیں کچھ ہی عرصے میں وہ ایک سے بڑھ کر زیادہ بچوں کی کفالت کرنے لگتا ہے.
آپ ایک یتیم بچے کا انتخاب کیسےکرتےھیں؟2020-06-09T12:37:05+00:00
ہم سرکاری سکول میں پڑھنے والے یتیم بچوں کو ترجیح دیتے ہیں. بدقسمتی سے اسوقت سرکاری سکولوں میں صرف وہی بچے پڑھ رہے ہیں جو انتہائی غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں.
سکول کی انتظامیہ کریسنٹ ریلیف کے فراہم کردہ درخواست فارم یتیم بچوں سے پر کروا کر ہمیں واپس کرتی ہے. اس درخواست کے ساتھ بچے کا پیدائش کا سرٹیفیکیٹ، والد کی وفات کا نادرا کا فراہم کردہ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ اور دیگر کاغذات منسلک ہوتے ہیں. پھر ہمارا سپورٹ آفیسر معلومات کی تصدیق کے لئے بچے کے گھر اور محلے کو وزٹ کرتا ہے. تصدیقی عمل کے بعد بچے کی ماں کا بینک میں اکاؤنٹ کھلوایا جاتا ہے. پروگرام مینیجر کی اجازت کے بعد بیوہ ماں کے بینک اکاؤنٹ میں ماہانہ رقم کا اجرا شروع ہوجاتا ہے.
کیا میں یتیم بچے کا خود انتخاب کر سکتا ہوں؟2020-06-09T12:37:58+00:00
 ہم کفیل / سرپرست  کو یہ حق دیتے ہیں کہ وہ بچوں کی فہرست سے خود بچے کا انتخاب کر سکے. اس فہرست میں بچے کی بنیادی معلومات کے علاوہ گھر کے حالات کا مختصرا ذکر ہوتا ہے.
کیا آپ کفیل /سپانسر کو رپورٹنگ کرتے ہیں؟2020-06-09T12:39:11+00:00
جی ہاں!
جب آپ بچے کی کفالت کی رقم عطیہ کرتے ہیں تو ہم آپ کے لئے ایک آن لائن اکاؤنٹ بناتے ہیں جہاں پر آپ بچے کا پروفائل اور اسکی تعلیمی پیشرفت، صحت اور دیگر حالات ملاحظہ کر سکتے ہیں. اس اکاؤنٹ میں ہر تین سے چار ماہ کے بعد ہم بچے کی تازہ رپورٹ بھیجتے ہیں.
کیا کریسنٹ ریلیف غیر مسلم بچوں کو سپورٹ کرتی ہے؟2020-06-09T12:38:32+00:00
جی ہاں!
اس کے لیے زکاة کے علاوہ دیگر فنڈز کی استعمال کیا جاتا ہے.
کریسنٹ ریلیف ہی کیوں؟ کیوں نہ دیگر اداروں کی مدد کی جاۓ؟2020-06-09T12:41:11+00:00
آپ اپنے صداقت و عطیات کیسے دیں، یہ فیصلہ کرنا آپ کا اپنا بنیادی حق ہے. ہان یہ عرض کریں گے کہ ہمارا کفالت یتامیٰ کا پروگرام ایک منفرد اور دیگر خیراتی اداروں کے پروگراموں سے مختلف پروگرام ​​ہے۔ یہ فوسٹر کیئر سے ملتا جلتا ہے لیکن بہت سے پہلوؤں سے بہتر ہے۔ یتیم بچہ ماں یا دیگر رشتہ داروں کے ساتھ رہتا ہے اور کریسنٹ ریلیف اس کی​ ضروریات پوری کرنے کے لئے ماہانہ رقم ادا کرتی ہے​۔ یہ صرف مالی مدد ​کا پروگرام نہیں ہے بلکہ ​ہم ​اس بات کو یقینی بنا​تے ہیں کہ یتیم بچہ معیاری تعلیم حاصل کرے ، اچھی صحت کو برقرار رکھے جبکہ اپنے گھر والوں کے ساتھ زندگی ​ہنسی خوشی ایک بہترین زندگی گزارے۔ ہم خاص طور پر کردار سازی پر توجہ دیتے ہیں۔ ​اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہم نے غیر نصابی سرگرمیاں مرتب ​کی ہیں تاکہ یتیم​ بچہ ہر قسم کی صلاحیتوں کا حامل ہو۔ اس پروگرام کی ایک اور بڑی خصوصیت ​ڈونر رپورٹنگ ہے۔ ڈونر کو سپانسر ​کردہ ​بچے کے بارے میں سہ ماہی رپورٹس ​ملتی ہیں​۔ ڈونر رپورٹنگ بیشتر ​.​خیراتی اداروں کے لئے کمزور کڑی ہے لیکن کریسنٹ ریلیف کی مضبوط ترین خصوصیت ہے

ھم ایک یتیم بچے کا انتخاب کیسےکرتےھیں؟

ہم سرکاری سکول میں پڑھنے والے یتیم بچوں کو ترجیح دیتے ہیں. بدقسمتی سے اسوقت سرکاری سکولوں میں صرف وہی بچے پڑھ رہے ہیں جو انتہائی غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں.
سکول کی انتظامیہ کریسنٹ ریلیف کے فراہم کردہ درخواست فارم یتیم بچوں سے پر کروا کر ہمیں واپس کرتی ہے. اس درخواست کے ساتھ بچے کا پیدائش کا سرٹیفیکیٹ، والد کی وفات کا نادرا کا فراہم کردہ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ اور دیگر کاغذات منسلک ہوتے ہیں. پھر ہمارا سپورٹ آفیسر معلومات کی تصدیق کے لئے بچے کے گھر اور محلے کو وزٹ کرتا ہے. تصدیقی عمل کے بعد بچے کی ماں کا بینک میں اکاؤنٹ کھلوایا جاتا ہے. پروگرام مینیجر کی اجازت کے بعد بیوہ ماں کے بینک اکاؤنٹ میں ماہانہ رقم کا اجرا شروع ہوجاتا ہے.

کفالت : یہ خرچ نہیں بلکہ سرمایہ کاری ہے

گاؤں میں رہائش پذیر بچے کی کفالت کی رقم ستائیس سو جبکہ شہری بچے کی پانچ ہزار روپے ماہانہ ہے. آپ یہ رقم زکاة کی مد سے بھی ادا کر سکتے ہیں. جب آپ ایک یتیم بچے کی کفالت کا ذمہ لیتے ہیں تو ہماری آپ سے گزارش ہوتی ہے کہ آپ اس سپورٹ کو بچے کے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرنے تک جاری رکھیں. لیکن یہ لازم نہیں، آپ کسی بھی وقت مالی مشکلات کی صورت میں اسے وقتی طور پر یا ہمیشہ کے لئے روک سکتے ہیں. یتیم کی کفالت ایک ایسا بابرکت عمل ہے اور ہمارا مشاہدہ ہے کہ عموما الله تعالیٰ کفیل کے رزق میں کشادگی فرماتے ہیں کچھ ہی عرصے میں وہ ایک سے بڑھ کر زیادہ بچوں کی کفالت کرنے لگتا ہے. 

ھم کیسے خدمت کرتے ہیں؟ جانیے مستفید ھونے والوں سے!

یتیم بچوں کی خدمت کے لئے اخلاص، جذبہ اور تجربے کی ضرورت ہوتی ہے. اس عظیم مقصد کی کامیابی کے حصول کے لئے تربیت یافتہ سٹاف، منظم طریقہ کار اور مربوط نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی ضرورت ہوتی ہے.
Go to Top