The shortcode is missing a valid Donation Form ID attribute.

بیواؤں کے لیے مکان کی تعمیر

پاکستان میں حالیہ سیلاب سے زیادہ تر غریب طبقہ (خاص طور پر خواتین اور بچے)متاثر ہوا ہے۔ خواتین میں بیوائیں ، ان مشکل اور ہنگامی حالات میں کوئی مرد کا ساتھ نہ ہونے کی وجہ سے، سب سے زیادہ کمزور، قابلِ رحم اور مستحق ہوتی ہیں۔معاشرے کا یہ غیر محفوظ طبقہ بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہوتا ہے۔ باپ کے سایہ سے محروم ان کے بچے عام طور پر مالی وسائل کی کمی کے باعث پڑھائی چھوڑ کر گھر کی بنیادی ضروریات پورا کرنے کی غرض سے چھوٹے موٹے کاموں میں مصروف ہوجاتے ہیں۔

سیلاب اور زلزلوں سے متاثرہ علاقوں میں بہت سے فلاحی ادارے ان لوگوں کی مدد کے لیے متحرک ہوجاتے ہیں ۔ لیکن یہ کمزور طبقہ (بیوائیں) ان امداد سے بھی خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھا سکتا کیونکہ راشن اور دیگر اشیاء کی تقسیم کے دوران جس ہمت ، طاقت اور پھرتی کی ضرورت ہوتی ہے وہ اس طبقہ میں کہاں۔ ایسے موقع پر مرد حضرات اپنی طاقت وقوت کے بل بوتے پر یہ امداد سمیٹ لیتے ہیں اور یہ طبقہ اور ان کے چھوٹے چھوٹے بچے صرف ترستی آنکھوں سے یہ منظر دیکھتے رہتے ہیں اور کچھ بھی حاصل نہیں کرپاتے۔

مزید برآں گھروں کی محرومی انہیں (خواتین اور بچیاں ) عارضی کیمپوں میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور کردیتی ہے ۔ ان عارضی کیمپوں میں سرچھپانے کے لیے وقتی آسرا تو مل جاتا ہے لیکن یہ اجتماعی رہائش نئے امتحان کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔ جنسی ہراسگی کا ہر وقت دھڑکا لگا رہتا ہے اور ہر وقت خواتین اور جوان بچیاں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں۔

کریسنٹ ریلیف نے ڈیرہ اسماعیل کے متاثرہ علاقوں میں رجسٹرڈ بیواؤں کے لیے گھروں کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔ چھوٹے خاندان کے لیے ایک کمرے کے گھر اور بڑے خاندان کے لیے دوکمروں کےگھر بنائے جارہے ہیں۔

لاگت فی مکان – Rs 280,000

ایک کمرہ، کچن، برآمدہ، لیٹرین وغسل خانہ، صحن چاردیواری

کریسنٹ ریلیف کی خواہش ہے کہ مخیّر حضرات میں سے ہر ایک کم از کم ایک بیوہ کے گھر کی تعمیر کے اخراجات اپنے ذمہ لے تاکہ زیادہ سے زیادہ بیواؤں کو اپنی فیملی کے لیے ایک محفوظ ٹھکانہ مہیا کیا جا سکے۔

اگر آپ فوری طور پر ساری رقم کا بندوبست نہیں کرسکتے تو پریشان نہ ہوں۔ کریسنٹ ریلیف آپ کے طرف سے ایک بیوہ کا مکان تعمیر کردے گی اور اس میں ہونے والے اخراجات آپ چھ قسطوں میں بآسانی ادا کرسکیں گے۔

Crescent Relief Pakistan

SILK BANK

A/C #: 2009486348  |  Branch Code: 0025

IBAN: PK70 SAUD 0000 2520 0948 6348

SWIFT Code: SAUD PKKA

BRANCH ADDRESS: P.E.C.O. Road Branch, 57-1, B/1 Township, Peco Road, Lahore