جب یتیم بچے کی درخواست بمع ضروری دستاویزات (والد کے موت کا سرٹیفکیٹ وغیرہ) کے ساتھ ہمارے دفتر کو ملتی ہے تو ہمارا سپورٹ  آفیسر درخواست میں دی گئی معلومات کی چھان بین کے لئے درخواست دہندہ کے گھر اور محلے میں جائے گا۔ ایک بار تصدیق ہوجانے کے بعد اسے کفالت یتامیٰ کے پروگرام میں داخلہ دیا جائے گا اور سہ ماہی بنیاد پر مالی امداد شروع کی جائے گی۔
بچوں کو عملی زندگی کے لئے تیار کرنے کے لئے اضافی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے ، جیسے تقریری مقابلے، کھیل اور مطالعاتی دورے وغیرہ۔ تمام اندراج شدہ یتیم بچوں کو تعلیمی سال کے آغاز پر اسکول کا سامان اور یونیفارم مہیا کیے جاتے ہیں۔ تجربہ کار ڈاکٹروں کی مدد سے سالانہ صحت کی جانچ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
کبھی کبھار ہم بچوں کو بڑے بڑے ریستوران میں لے جاتے ہیں تاکہ وہ اسی سطح پر ہوں جیسے ان کے کلاس فیلوز۔ ان کو احساس کمترتی سے بچانے کے لئے یہ بہت زبردست ذریعہ ہے۔
یہ پروگرام بچے کے انٹرمیڈیٹ مکمل کرنے کے بعد ختم ہوتا ہے۔ اگر بچہ مزید تعلیم جاری رکھنا چاہتا ہے تو ہم اسے ہائر ایجوکیشن سکالر شپ  پروگرام میں حصہ لینا کا موقع فراہم کرتے ہیں.