ہم سرکاری سکول میں پڑھنے والے یتیم بچوں کو ترجیح دیتے ہیں. بدقسمتی سے اسوقت سرکاری سکولوں میں صرف وہی بچے پڑھ رہے ہیں جو انتہائی غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں.
سکول کی انتظامیہ کریسنٹ ریلیف کے فراہم کردہ درخواست فارم یتیم بچوں سے پر کروا کر ہمیں واپس کرتی ہے. اس درخواست کے ساتھ بچے کا پیدائش کا سرٹیفیکیٹ، والد کی وفات کا نادرا کا فراہم کردہ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ اور دیگر کاغذات منسلک ہوتے ہیں. پھر ہمارا سپورٹ آفیسر معلومات کی تصدیق کے لئے بچے کے گھر اور محلے کو وزٹ کرتا ہے. تصدیقی عمل کے بعد بچے کی ماں کا بینک میں اکاؤنٹ کھلوایا جاتا ہے. پروگرام مینیجر کی اجازت کے بعد بیوہ ماں کے بینک اکاؤنٹ میں ماہانہ رقم کا اجرا شروع ہوجاتا ہے.
Leave A Comment